قومی اسمبلی کااجلاس (آج) جمعہ کی صبح 11بجے تک ملتوی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) قومی اسمبلی کااجلاس (آج) جمعہ کی صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی کو معطل کرکے افواج پاکستان اور شہداء وطن سے اظہاریکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے افواج پاکستان اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر نے اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔