بھارت، اترپردیش میں گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 5 افراد ہلاک

جمعہ 10 اکتوبر 2025 10:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں گھر میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت5 افراد ہلاک اور چند دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ گزشتہ رات کو ضلع ایودھیاکے ایک گاؤں میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے باعث 2 منزلہ مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔ دھماکے میں 3 بچوں سمیت5 افراد ہلاک اور چند دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ■