Live Updates

افغانستان کیلئے خصوصی نمائندہ محمد صادق نے ماسکو میں چار فریقی گروپ اور ماسکو فارمیٹ کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:04

افغانستان کیلئے خصوصی نمائندہ محمد صادق نے ماسکو میں چار فریقی گروپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے سفیر محمد صادق نے ماسکو میں پاکستان، چین، ایران اور روس پر مشتمل چار فریقی گروپ کے اجلاس اور اس کے بعد ماسکو فارمیٹ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

یہ بات ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے نے اس دوران اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں جن میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور علاقائی ممالک کے دیگر سینئر سفارت کاروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات