گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سینیٹر طلحہ محمود کی ملاقات

جمعہ 10 اکتوبر 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے ملاقات کی۔ جمعہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چترال کے ضمنی الیکشن اور سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی عوامی رابطوں کو مزید مضبوط کرے گی اور سیاسی چیلنجز کا سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ طور مقابلہ کیا جائے۔