Live Updates

سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا خصوصی وفد لاہور پہنچ گیا، پرتپاک خیر مقدم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات وزیراعلیٰ کا خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کیلئے عقیدت و احترام کا اظہار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی سفیر کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے گھریلو سامان فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا خصوصی وفد لاہور پہنچ گیا۔ سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کو ایئرپورٹ جاکر سعودی وفد کو خوش آمدید کہا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لئے عقیدت و احترام کا اظہارکیا۔پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعاد آل سعود نے وفد کی قیادت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی سفیر کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے گھریلو سامان فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات