پی ٹی آئی ایسا وزیر اعلیٰ چن کر لائی جو پاکستان پر حملہ آور ہوتا ہے،اسے روکناہمارافرض ہے،پرویز رشید

صوبائی حکومت اگر دہشت گردوں کی سہولت کار ہو تو یہ مقدس فریضہ سرانجام نہیں دیا جا سکتا،لیگی سینیٹرکی گفتگو

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایسا وزیر اعلیٰ چن کر لائی جو پاکستان پر حملہ آور ہوتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنا ہمارا فرض ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہاکہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیاسی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، صوبائی حکومت اگر دہشت گردوں کی سہولت کار ہو تو یہ مقدس فریضہ سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا وزیر اعلیٰ چن کر لائی جو پاکستان پر حملہ آور ہوتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنا ہمارا فرض ہے۔انہوںنے کہاکہ شہدا کی فیملیز کو کیا جواب دیں گی تمام جمہوری جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فتنے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔پرویز رشید نے کہاکہ اس شخص کو وزیراعلیٰ بننے سے روکنے کیلئے سیاسی، جمہوری اور آئینی اختیارات کا استعمال کیا جائے، اس جیسے کسی شخص کو خیبر پختونخوا میں حکومت میں نہ آنے دیں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کا ساتھ دے۔