امان اللہ کنرانی دو سال کیلئے چیف کمشنر پاکستان منتخب ہوگئے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی جمعہ کی شام اسلام آباد میں پاکستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کے خصوصی غیر معمولی اجلاس کے اندر پاکستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلے وکیل آئندہ 2 سال کی مدت کیلئے چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن منتخب ہوگئے ۔

اجلاس کی صدارت پاکستان بوائز ایسوسی ایشن کے ملکی و بین لاقوامی سطح پر انعام یافتہ سینئر ترین سکاوٹ صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل اس عہدے کیلئے 9 امیدواروں میں سے 3 امیدواروں سرفراز قمر ڈاھا،صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی ،ایس رضا رفیق ،نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے باقی 6 امیدواروں کے درمیان بوائز سکاوٹس کے پالیسی تنظیمی قواعد کے قاعدہ 20 کے تحت برسر عام ووٹ کے طریقہ کے زرئیعے امان اللہ کنرانی نے کٴْل 25 ووٹ حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی باقی کوء اٴْمیدوار ووٹ حاصل نہ کرسکا یوں پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے نتائج کے اعلان کے فورا’’بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر نیشنل کونسل کے اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ھوئے کہا کہ میں اللہ تعالی کے احکامات و و نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت قائد اعظم محمد علی جناح و بوائز سکاوٹس کے اصولوں کے تحت نوجوان کی ذھنی نشو نما تعلیم تربیت و صلاحیت و اقدار و روایات کی پختگی اور اعلی اخلاقی معیار کے فروغ اور انہیں بہترین شہری بنانے کے کاوشوں کو فروغ اور سرگرمیوں میں وسعت لانے کے عزم کا اظہار کیااور اعلان کیا وہ تلخیوں کو ختم بھاء چارے کو فروغ دیں گے کسی کے خلاف کوء انتقامی کاروائی نہیں کریں گے بوائز سکاوٹس کے اندر رسہ کشی کو ختم کریں گے۔