چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور قائم مقام چئیرمین سینیٹ سیدال خان کی ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور قائم مقام چئیرمین سینیٹ سیدال خان نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک دشمن شرپسند عناصر کے عزائم کو پولیس فورس نے خاک میں ملا دیا ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل اور قوم متحد ہے ۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں دہشتگرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ۔قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان بھی بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں ۔