پولیو کے مکمل خاتمہ کے لیے معاشرے کے ہر ایک فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید اور ضلع چیئرمین سانگھڑ سید ریاض حسین شاہ خراسانی نےکہا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے بچوں کو صحت مند اور معذوری سے پاک زندگی فراہم کر سکیں۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے 13 سے 19 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی ڈسٹرکٹ کو نسل ہال میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریونیو سمیت تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں اور بغیر اجازت ہیڈکوارٹر نہ چھوڑیں۔ ضلع چیئرمین سانگھڑ سید ریاض حسین شاہ خراسانی نے اپنے تمام ضلع کے معزز اراکین اور نمائندوں کو وزیرِاعلیٰ سندھ کا خصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہم اپنے ضلع سانگھڑ سمیت پورے پاکستان کو پولیو سے مکمل طور پر پاک بنا سکیں۔