انجینئر امیر مقام کا ضلع کرم میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع کرم (دوآبہ) میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے مزدور تاحال کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ،ان کی زندگیاں قیمتی قومی سرمایہ ہیں، جن کا محفوظ رہنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انجینئر امیر مقام نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےتمام مزدور بھائیوں کو بحفاظت ملبے تلے سے نکالنے اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر و حوصلہ کی دعا کی۔وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا کہا تاکہ مزدوروں کو جلد از جلد بحفاظت نکالا جا سکے۔