کراچی میں پہلے انٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

ایونٹ 30 اکتوبر سے 20 نومبر تک ہوگا، ایشیا کے بہترین کھلاڑی حصہ ہوں گے جبکہ فاتح کھلاڑی کو 15 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے

اتوار 12 اکتوبر 2025 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) میکڈونلڈ پاکستان کے تعاون سے پاکستان کا پہلاانٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہونے والے اے پی پی ٹی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں ایشیا کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے جس میں فاتح کھلاڑی کو 13 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے کلفٹن سی ویو پر قائم میکڈونلڈز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور لیجنڈز ایرینا کے چیئرمین جہانگیر خان نے شرکت کی۔انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میکڈونلڈ پاکستان سے کا شکریہ ادا کیا اور کہ کہ دو برس کی قلیل مدت کے دوران پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل پیڈل کیانٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد سے اسے ملک میں دوام ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایشیا پیسیفک پیڈل ٹور گرینڈ سلیم لانا خوش آئند ہے۔میکڈونلڈ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر جمیل مغل نے کہا کہ میکڈونلڈ پاکستان کھیلوں سمیت تمام سماجی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، لیجنڈ ارینا کے ساتھ مل کر پاکستان میں پہلے انٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کاہ کہ عظیم اسکواش کھلاڑی جہانگیرخان کے ساتھ پیڈل کے کھیل کو بھی تقویت دی جائے گی جبکہ کھیلوں سمیت مثبت سرگرمیوں کے کے لیے اپنی سماجی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔