سپیکر پنجاب اسمبلی کو کامن ویلتھ پارلیمنٹرین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا

ملک محمد احمد خاں وہ پہلے پاکستانی اور ایشیائی اسپیکر ہیں جنہیں یہ عالمی اعزاز دیا گیا ہے

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) بارباڈوس میں منعقد ہونے والی68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس کے دوران کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کو کامن ویلتھ پارلیمنٹرین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ان پارلیمنٹرینز کو دیا جاتا ہے جو پارلیمانی جمہوریت کے فروغ، بہترین حکمرانی اور عوامی نمائندگی میں غیر معمولی قیادت، محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں وہ پہلے پاکستانی اور ایشیائی اسپیکر ہیں جنہیں یہ عالمی اعزاز دیا گیا ہے۔ایوارڈ کی تقریب وزیراعظم بارباڈوس کی سرکاری رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جہاں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کو کامن ویلتھ پارلیمنٹرینآف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا۔کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن میں 50 سے زائد ممالک کی 180 پارلیمنٹس شامل ہیں، ان میں سے سپیکر ملک محمد احمد خاں کا منتخب ہونا پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لیے ایک بڑا اعزاز اور باعثِ فخر ہے۔