ٹرمپ اور مصری صدر کی مشترکہ صدارت میں غزہ امن سربراہی اجلاس آج ہو گا

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:00

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی(آج)پیر کے روز شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔مصر کے صدارتی دفتر نے اعلان کیاکہ غزہ امن سربراہی اجلاس پیر کی دوپہر منعقد ہوگا جس میں بیس سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد غزہ کی جنگ کے خاتمے، مشرقِ وسطی میں امن و استحکام کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے ا یک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی، ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون بھی اجلاس میں شریک ہوں گے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اجلاس میں شریک ہوں گے یا نہیں۔