Live Updates

ْانجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے زیر اہتمام یومِ شہدا (آج) شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

اتوار 12 اکتوبر 2025 18:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے صدر اور عہدیداران نے کہا ہے کہ انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے زیر اہتمام یومِ شہدا (آج)پیر کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے ان عظیم ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں ،انجمن تاجران نے اس موقع پر تمام دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اتحاد، نظم و ضبط اور ملک دوستی کے جذبے کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ قومیں اپنے شہدا کی بدولت زندہ رہتی ہیں، اور ہم ان کے مشن کو ہمیشہ زندہ رکھںیں گیانجمن تاجران کمرشل مارکیٹ آج پیر کوکمرشل مارکیٹ میں یوم شہدا منائے گی ، جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ہونگے ،ان خیالات کا اظہار صدر ملک سہیل اعوان ، سرپرست اعلی راجہ اسد حمید ، چیئرمین مشتاق مغل ، وائس چیئرمین حماد قریشی ، سینئر نائب صدر راجہ اسلم کیانی ، جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف نے کمرشل مارکیٹ کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت سب چیزوں سے مقدم ہے ، پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ پھوڑ دی جائے گی ، انڈیا کو بارڈر ہو یا افغانستان کا بارڈر انجمن تاجران پاک فوج کے شامل بشانہ لڑنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات