Live Updates

صوبائی وزیرمیر ظہور بلیدی کی افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان میر ظہور بلیدی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ایسا جارحانہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان غیر ضروری کشیدگی پیدا کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

(جاری ہے)

میر ظہور بلیدی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بروقت اور موثر جواب دے کر ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن طاقت کے استعمال کی صورت میں ہر جارحیت کا جواب بھرپور اور متناسب قوت سے دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ اچھے تعلقات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے تاہم قومی سلامتی اور ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات