
وسطِ خزاں فیسٹیول ،چینی سفارت خانے میں شاندار ثقافتی مشاعرے کا انعقاد
اتوار 12 اکتوبر 2025 20:00
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی ثقافت میں چاند کو خاص حیثیت حاصل ہے اور اس سے متعلق نہایت خوبصورت تہوار منائے جاتے ہیں۔
اسی طرح اسلامی ثقافت میں بھی چاند کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جہاں مہینوں، اہم ایّام اور دونوں عیدین کا تعین چاند کی رویت سے کیا جاتا ہے۔ یہ تہذیبی مماثلت دونوں اقوام کے درمیان روحانی اور ثقافتی ہم آہنگی کی مظہر ہے۔اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے عظیم چینی شاعر، ادیب اور مفکر سو شی کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سُو شِی کی شاعری اور افکار چینی ادب میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کا ادبی سفر چینی ثقافت کا عکاس ہے اور عالمی سطح پر ادب سے محبت رکھنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا واضح پیغام ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور اس کی ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔جیانگ زائی ڈونگ نے بتایا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی مشترکہ ایکشن پلان کی منظوری دی گئی، جس میں عوامی سطح پر روابط کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا حالیہ دورہ بھی نہایت اہمیت کا حامل رہا، جس کے دوران اسلامی ثقافت کی روحانی اور جمالیاتی خوبصورتی کو عظیم چینی تہذیب کی سادگی اور تاریخی گہرائی سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا۔ یہ اقدام دونوں اقوام کے درمیان باہمی احترام اور ثقافتی قربت کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی و ماہر امورِ چین ظفرالدین محمود نے اس موقع پر سی جی ٹی این اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چینی ثقافت، تہذیب اور تمدن کو اس کے تاریخی پس منظر کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ انہوں نے چینی سماج کے فکری و ادبی ورثے، روایتی اقدار اور معاشرتی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ فرح ناز اکبر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات دونوں ممالک کو قریب لاتی ہیں۔ ان کے ذریعے نہ صرف ثقافتی ورثے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ باہمی تعلقات کو بھی نئی جہت ملتی ہے۔تقریب میں بچوں نے چینی شاعری پر خوبصورت انداز میں پرفارمنسز پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بھرپور داد دی۔مشاعرے میں پیش کیے گئے کلام میں چین اور پاکستان کی مشترکہ روایات، قدرتی مناظر اور انسانی جذبات کو شاعرانہ انداز میں پیش کیا گیا، جو دونوں اقوام کی تہذیبی ہم آہنگی کا عکاس تھا۔یہ تقریب نہ صرف چینی ثقافت کے ایک اہم پہلو کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی، بلکہ چین - پاکستان تعلقات کے ایک اور خوشگوار باب کا اضافہ بھی ثابت ہوئی۔ایسی تقریبات مستقبل میں بھی دونوں اقوام کو مزید قریب لانے، بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی رہیں گی۔مزید قومی خبریں
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بلز معاف
-
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کاجڑواں شہروں سمیت 13بڑے شہروں میں ہائوسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کیلئے اے این پی سے رابطہ
-
پاک افغان جھڑپ میں طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ، تباہ شدہ فائٹر جیٹ بھارتی نکلا
-
پاکستان نے طورخم اور چمن سمیت افغانستان کے تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند کر دیے
-
ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہوگا،چاہتے ہیں دونوں جانب سے سرحدوں کا احترام ہو،وزیر دفاع
-
لیسکو کو بجلی چوروں سے 1 ارب 35 کروڑ کا خسارہ ہونے کا انکشاف
-
حکومت کا سائنس مضامین کے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
انجینئر امیر مقام سے پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی اراکین کے جرگہ کی ملاقات، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست
-
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی
-
اسلام آباد مارچ؛ اہم حکومتی شخصیات اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت، بعض مطالبات پر فریقین میں اتفاق ہوگیا
-
فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.