Live Updates

افغانستان سے بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت،پاک فوج کی موجودگی میں کوئی دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ایم پی اے آمنہ سردار

پیر 13 اکتوبر 2025 12:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، ان کے ہوتے کوئی دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور سرحدی حملے قابل مذمت ، پاک افغان سرحدی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ یہاں سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری ایک بیان میں آمنہ سردار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی کوششوں کو ترجیح دی، تاہم ملکی سرحدوں، خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ ان عناصر کے خلاف ہیں جو علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، پارٹی قیادت دفاع وطن میں پاک فوج اور فیلڈ مارشل کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے حب الوطنی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام پاک وطن کے دفاع کےلئے مسلح افواج کے ساتھ مل کر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمہ کےلئے کوششیں ضروری ہیں مگر ملکی سلامتی اور دفاعی تیاری ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات