Live Updates

افغانستان بھارت کا سہولت کار بنا ہوا ہے‘ ظہیراقبال چنڑ

پاک فوج نے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ کا کرار ا جواب دیا ہے ‘ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

پیر 13 اکتوبر 2025 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ افغانستان عرصہ دراز سے پاکستان میں مداخلت کررہا ہے، افغانستان بھارت کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان نے پاکستان پر جو بلااشتعال فائرنگ کی اس کا پاک فوج نے کرارا جواب دیا ہے، ساری دنیا کو ایک پیغام مل گیا ہے اگر کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی و عسکری قیادت مل کر دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں،پاک فوج اور قوم نے تہیہ کررکھا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات