Live Updates

افواجِ پاکستان کے جوانوں نے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا جواب دیا،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

پیر 13 اکتوبر 2025 17:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ افغانستان نے شبِ تاریکی میں پاکستان پر حملہ کر کے دشمنانہ کارروائی کا مظاہرہ کیا، تاہم افواجِ پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو عبرت ناک جواب دیا۔پیر کو اپنے بیان میں عزیز احمد اعوان نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا بلکہ دشمنانِ پاکستان کو دنیا بھر میں واضح پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، بقا اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ منظم اور متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اس مشکل وقت میں افواجِ پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کرتی ہے۔ عزیز احمد اعوان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر جنگ کی صورت میں بھی سوسائٹی افواجِ پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔سوسائٹی نے واضح کیا کہ افغانستان کی یہ کارروائی خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے اور دشمنانِ پاکستان کو قوم کی یکجہتی اور افواج کی طاقت کا سبق مل چکا ہے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات