Live Updates

پاک افغان سرحد پرافغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف قوم کا افواج پاکستان کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کا اظہار

پیر 13 اکتوبر 2025 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاک افغان سرحد پرافغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف قوم نے افواج پاکستان کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں افغان طالبان فورسز کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔شہریوں نے کہا کہ ہم نے افغان شہریوں کے ساتھ بھائی چارہ کیا اور انہیں محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے اٴْس کی وجہ یہی لوگ ہیں، یہ مودی اور بھارتی حکومت کی خوشنودی کے لئے ہماری چیک پوسٹوں پر ملال کر رہے ہیں، افغانستان خوارج اور دہشتگردوں کا مرکز ہے، یہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ دہشتگردانہ رویہ رکھتے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ آج افغان پوسٹوں پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے،ہم پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے ، پاک فوج کا عزم ہے کہ ان تمام عناصر کو ختم کر دیں گے جو پاکستان کے امن کو خراب کرتے ہیں ، افغانستان ہمارے دشمن بھارت کے ساتھ کھڑا نہ ہو،بھارت ہمارا دشمن ہے اور پاک فوج اس کی ہر چال سے باخبر ہے، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر جنگ ہو گی تو شانہ بشانہ لڑیں گے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات