شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پردستخط کوخوش آئندہیں، مولانا مشتاق الرحمن زاہد

منگل 14 اکتوبر 2025 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) جامع النورکے مدیراعلی سیاسی وسماجی رہنما مولانا مشتاق الرحمن زاہد نے شرم الشیخ میں ترکی کے صدرطیب اردگان،امیر قطر اورامریکی صدرٹرمپ کی سربراہی میں غزہ امن معاہدے پردستخط کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ فلسطین وغزہ پراصل حکمرانی فلسطینیوں کاحق ہے جبری مسلط شدہ حکمرانوں کوہرگزقبول نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جنگ بندی اورامن معاہدہ دیرآیددرست آیدکے مصداق ہے یہ فیصلہ اگر عالمی برادری پہلے ہی کرلیتی اورعالمی دہشت گرداسرائیل کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں پرناجائزمظالم سے روکتی تو ہزاروں انسانوں کی جانیں بچ جاتیں۔ مولانا مشتاق زاہد نے کہاکہ حماس کوبھی احتیاطی تدابیر اختیار کرناہونگی کیونکہ امریکہ واسرائیل کے منافقانہ رویہ کاکوئی بھروسہ نہیں ہے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کواب اپنی زمین پرجینے کاپوراحق دینا چاہئے کوئی غیرملکی تسلط غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ غداری ہوگی جوکسی صورت قبول نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکی صدرٹرمپ کے اس بیان کی بھی شدیدمذمت کی جس میں انہوں کہاکہ اب مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں۔مولانا مشتاق زاہد نے کہاکہ ایسے موقع پر یہ بیان بھی انکے طے شدہ ایجنڈے کاحصہ ہے امن معاہدے کے نام پر مسلم ممالک سے اسرائیلی ناجائز حکومت کو تسلیم کرانا لیکن انکا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا مسلم حکمرانوں کو کسی بھی صورت ہزاروں مسلمانوں کی قاتل حکومت کو تسلیم نہیں کرنا چاہیئے