سرویئر جنرل پاکستان کمال اظفر کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ

منگل 14 اکتوبر 2025 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سرویئر جنرل آف پاکستان کمال اظفر نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے میجر جنرل کمال اظفر کو پی ڈی ایم اے کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، حالیہ سیلاب میں مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے،سیلاب متاثرہ علاقوں میں 25 لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، پی ڈی ایم اے پنجاب نے تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو و ریلیف آپریشن کیا،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کیا۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق جامع سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے،متاثرہ اضلاع میں 50 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے، شہریوں کے نقصانات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سرویئر جنرل آف پاکستان کمال اظفر نے پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کو سراہا۔ سرویئر جنرل آف پاکستان کمال اظفر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے حالیہ سیلاب میں مثالی کاکردگی کا مظاہرہ کیا،پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے، ارلی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے، پاک فوج عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سرویئر جنرل آف پاکستان کمال اظفر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔