سرینگر :بھارتی پولیس کے کئی مقامات پر چھاپے ، اہم دستاویزات، ڈیجیٹل آلات ضبط

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:04

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر کے کئی علاقوں میں آزادی پسند کارکنوں کے گھروں چھاپے مارے اور تلاشی لی ۔ چھاپو ں کے دوران اہم دستاویزات، لیب ٹاپ ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے احکامات پر یہ چھاپے شہر کے علاقوں عمر کالونی لال بازار، پالپورہ نور باغ ، سوتھسو کلان ، کاٹھی دروازہ ، نوپورہ سکہ ڈافر، سویہ ٹینگ ، نیو ٹیڈ، مغل محل اور دیگر علاقوں میں اسرار احمد ، شہبازا حمدبٹ، فیاض احمد گنائی،برہان نذیر ، ساجد مجید شاہ ، عاشق بشیر نجار ، عمر عادل ڈار ، شبیر احمد گنائی ، اعجاز احمدبٹ ، محمد الطاف گنائی ، فیاض احمد گنائی ، منظور احمد بٹ ، احسن احمدبٹ کے گھروں پر مارے گئے۔

چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مارے گئے۔چھاپوں کا مقصد کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور حق خود ارادیت کیلئے ان کی آواز کو کمزور کرنا ہے۔