
بہت سے خاندان صحت بخش غذا کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں ،صدر مملکت
بدھ 15 اکتوبر 2025 23:13
(جاری ہے)
پاکستان میں زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کروڑوں افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے، مگر اس کے باوجود خوراک کی قلت اور غذائی قلت جیسے سنگین مسائل آج بھی درپیش ہیں، جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں، سیلاب اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ آج بھی بہت سے خاندان صحت بخش غذا کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں اور بچے کم غذائیت کے اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتِ پاکستان، وزارتِ قومی تحفظِ خوراک و تحقیق کے ذریعے، صوبائی حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت، بہتر آبی و زمینی انتظام، مضبوط خوراک کی ترسیلی زنجیروں اور کمزور طبقات کے لیے سماجی تحفظ جیسے اقدامات پر بھرپور کام کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیاں، خوراک کے ضیاع کو روکنے کے اقدامات، اور زرعی پیداوار بڑھانے کے پروگرام ان کوششوں کا اہم حصہ ہیں۔یومِ خوراکِ عالمی کے اس موقع پر، پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ یقینی بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا کہ کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے اور ہر خاندان کو محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور سستی خوراک دستیاب ہو۔انہوںنے کہاکہ خوراک کا تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،آئیے ہم سب مل کر بہتر خوراک اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھائیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
عبوری طالبان حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والی پراکیسز کو لگام ڈالیں
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
-
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا
-
عسکریت پسند ’گل بہادر گروپ‘ جو کبھی ’گڈ طالبان‘ شمار کیا جاتا تھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.