گورنر نے وزیر اعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، جنید اکبر

بدھ 15 اکتوبر 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گورنر سے رابطہ ہوا، انہوں نے وزیر اعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پشاور ہائی کورٹ نے اپنی روایات کو برقرار رکھا، جس پر شکر گزار ہیں،صوبہ بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا تھا۔ جنید اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو کا شکریہ کہ انہوں نے جمہوری طریقے سے اپنی ذمے داری نبھائی۔