وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں سٹی بینک کے زیر اہتمام سٹی میکرو فورم میں شرکت

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بدھ کو واشنگٹن میں سٹی بینک کی کے زیر اہتمام منعقدہ سٹی میکرو فورم میں شرکت کی۔اس موقع پرسیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی موجود تھے۔وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو ملک کی مالیاتی،زری اور بیرونی محاذ پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موثر اقدامات، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور مانیٹری انتظام نے معاشی استحکام کی رفتار کو تقویت دی ہے۔وزیر خزانہ نے دوران گفتگو امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے حوالے سے کامیاب مذاکرات کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف سطح کامعاہدہ ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کے سوالات کے جواب بھی دئیے۔