Live Updates

افغانستان حکومت دہشت گردوں کی سرحد پار سے دراندازی کو فوری روکے اور ان کی تمام پناہ گاہوں کو ختم کرے، میاں کاشف اشفاق

بدھ 15 اکتوبر 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ملک بھر کی تاجر برادری نے افغانستان کی طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کی سرحد پار سے دراندازی کو فوری طور پر روکے اور ان کی تمام پناہ گاہوں کو ختم کرے کیونکہ یہ کارروائیاں خطے میں پائیدار امن، استحکام، معاشی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت پر زور دیا کہ وہ بامعنی مذاکرات میں شامل ہو، بارڈر مینجمنٹ کو مضبوط کرے اور کسی بھی شکل میں ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ میں قریبی تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت تربیت یافتہ و مسلح دہشت گردوں کی سرحد پار سے دراندازی کو فوری طور پر روکے اور پاکستان کے اندر حملوں کے لیے استعمال ہونے والی تمام پناہ گاہوں کو ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن اور اقتصادی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات