وزیراعظم سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے انتہائی اہم کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔