
وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ، ریلوے ملتان ڈویژن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی
جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:59
(جاری ہے)
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ’’کسی اور کی ایک انچ زمین لینی نہیں، ریلوے کی ایک انچ زمین کسی کو چھوڑنی نہیں‘‘۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 87.5 ایکڑ ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی، غیر قانونی قبضے کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر سولرائزیشن منصوبہ کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت 14 ریلوے سٹیشنز مکمل طور پر سولر توانائی پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔ ڈی ایس آفس ملتان بھی اب مکمل طور پر سولرائزڈ ہے جس سے بجلی کے اخراجات میں 30 ملین روپے کی بچت ممکن ہوئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سٹاف ریشنلائزیشن کے ذریعے وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن بروقت ادا کی جا رہی ہے اور کسی کیس میں تاخیر نہیں ہو رہی۔ڈی ایس ملتان نے کہا کہ مسافروں کے مسائل کے حل کے لیے ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اسٹیشنوں کا باقاعدہ معائنہ کریں اور مسافروں سے براہِ راست رابطہ رکھیں، ڈیوٹی میں کسی بھی غفلت یا لاپروائی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا عزم ہے کہ تمام مسافروں کو محفوظ، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
دوحہ مذاکرات کامیاب؛ پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق
-
پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
عبوری طالبان حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والی پراکیسز کو لگام ڈالیں
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
چہرے اور پارٹیاں نہیں، فرسودہ نظام بدلنے سے ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمن
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.