آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے اپنے اگلے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:44

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے اپنے اگلے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے سیشن کے دوران خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ہونے والے سیشن میں کوچز نے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور باؤلنگ پر خصوصی توجہ دی اور مفید مشورے فراہم کیے۔

بیٹرز کو پاور ہٹنگ کی خصوصی ٹریننگ بھی کرائی گئی۔ بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔ قومی خواتین ٹیم اپنا پانچواں میچ (کل) 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف آر پریما داسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گی۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گا۔