
فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:50
(جاری ہے)
تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر،چیئرمین ٹو پوائنٹ زیرو شیخ زید بن ہمدان بن زید النہیان، وفاقی وزراء،متحدہ عرب امارات کے وفد کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ شیخ زید بن ہمدان کو اپنے دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ہمارے دلوں میں بہت احترام ہے،ان کا دل پاکستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،شیخ زید بن سلطان النہیان بھی پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے، وہ پاکستان اور پاکستان کے عوام سے بہت محبت کرتے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جی ٹی جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ پاکستان کی معاشی ترقی ، مشترکہ منصوبوں اور تجارت کے فروغ کے لیے یو اے ای کے صدر کے تعاون کا مظہر ہے۔فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے،مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ باہمی اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے،مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لئے ایک طویل اور اچھے سفر کا آغاز ہے جس کے دونوں ممالک کو ثمرات حاصل ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے مارچ 2024ء میں اقتدار سنبھالا نجکاری پر سب سے پہلے غور کیا گیا، اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تعاون حاصل رہا ہے،سابق چیئرمین نجکاری کمیشن علیم خان کے بعد مشیر نجکاری محمد علی اس حوالے سے بہت کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک خواتین کاروباری شخصیات کے لیے قائم کیا گیا تھا تاکہ وہ آئی ٹی،مشترکہ منصوبوں اور دیگر شعبوں میں کام کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بینک حاصل کرنے والوں کے لیے بہت مواقع ہیں، وہ صنعت،زراعت اور تجارت میں اپنے کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں، یہ بینک بصیرت افروز قیادت اور پروفیشنل مینجمنٹ کے تحت ترقی کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ دو برادر ممالک کے درمیان خوشی، خوشحالی اور ترقی کے سفر کا آغاز ہے، مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں اور ان پر غور ہو رہا ہے اور آنے والے وقتوں میں اس طرح کی کئی مزید تقاریب بھی سالوں میں نہیں دنوں ،مہینوں اور ہفتوں میں دیکھنے کو ملیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے سرکاری ملکیتی اداروں کی مکمل تنظیم نو کرنا چاہتے ہیں جو فعال طریقے سے کام نہیں کر رہے، پاکستان کے عوام سے ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اس حوالے سے تنظیم نو کریں گے اور نجی شعبہ کاروبار کرے گا، کاروبار کے لئے سہولت فراہم کریں گے لیکن حکومت کاروبار نہیں کرے گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت یہ پہلی ٹرانزیکشن ہے جو بینکاری کے شعبے میں عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، نجکاری کے اس عمل کو مکمل کرنے میں ڈیڑھ سال لگا، معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت نجکاری کے شعبے میں سنجیدہ اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں بھرپور تعاون پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کےسی ای او و ڈائریکٹر سید بصر شعیب نے کہا کہ بینکاری کے شعبے میں یہ پاکستان میں پہلی ٹرانزیکشن ہے، یہ ابھی آغاز ہے اس کے بعد مزید ٹرانزیکشنز بھی ہوں گی،ہمارا گروپ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں ہم نے پہلے ہی ایکسپلوریشن کا کام شروع کر دیا ہے، آگے مزید سرمایہ کاری بھی کی جائے گی، بینکاری کے شعبے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔تقریب میں متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او و ڈائریکٹر سید بصر شعیب اور نشیتا محسن نے انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کئے۔مزید اہم خبریں
-
اگر کسی سرکاری ملازم سے عوام مطمئن نہیں ہونگے تو وہ عہدے پر نہیں رہے گا
-
پاکستان کا مفصل تصاویر لینے کا حامل جدید سیٹلائٹ خلا میں
-
پنجاب میں دالوں کی قیمتوں میں کمی جبکہ ٹماٹر فی کلو 525 روپے تک فروخت ہونے لگا
-
سہیل آفریدی کا تمام قبائلی اضلاع میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان
-
تھری ایم پی او اور سیاسی ایف آئی آرز میں کسی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائےگا
-
پاکستان امن وہم آہنگی کی سرزمین ہے، ،نفرت اور انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا
-
حکومت سندھ کا وفاقی حکومت سے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا سونے کی درآمد اوربرآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی
-
وزیرخارجہ کا پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیرریمنڈاس کروبلیس کا خیرمقدم
-
برطانیہ کیلیے قومی اور نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، وزیر ہوابازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.