وزیراعلی سندھ سے قمرزمان کائرہ کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 21:38

وزیراعلی سندھ سے قمرزمان کائرہ کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی ،ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلی سندھ کو قمر زمان کائرہ نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو اور مجوزہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر وزیراعلی سندھ سے تعزیت بھی کی۔ انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔