Live Updates

محمود اچکزئی کی سابق سینیٹر مشتاق احمد سے ملاقات،تحریک تحفظ آئین میں شمولیت کی دعوت

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و پشتونخوامیپ کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی مشر محمود خان اچکزئی اور وائس چیئر مین علامہ راجہ ناصر عباس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔انہوں نے عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں باضابطہ طور پر تحریک تحفظ آئین میں شمولیت کی دعوت دی جس کو انہوں نے بخوشی قبول کیا۔

آنے والے دنوں میں ہم اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔ ملاقات میں تحریک کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی شریک تھے۔ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پاکستان میں کربلا بنا ہوا ہے جو ظالم ریاست اسرائیل وہاں ظلم کررہا ہے وہی سب کچھ پاکستان میں ظلم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں جو کچھ تحریک لبیک کے کارکنوں کے ساتھ ہوا اور اس پہلے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ۔

یہاں ہم نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہے۔ قرآن کریم کا حکم ہے ظلم کے خلاف کھڑے ہو۔ ہم ظالم کا ہاتھ روکیں گے چاہے اُسکے لیے جو قربانی دینا پڑے ہمیں۔ ہم نے ظلم کے خلاف اور ایک جمہوری پاکستان کی تشکیل نو کے لیے نکلنا ہوگا۔ایسا جمہوری پاکستان جس میں پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی ،داخلہ وخارجہ پالیساں اس پارلیمنٹ سے تشکیل ہوگی،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا اورقانون سب کے لیے یکساں ہو۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پاکستان کے تمام ہمسایوں سے کہتے ہیں کہ ہم شریف لوگوں کی طرح جیو اور جینے دو کی بنیاد پر رہنا چاہتے ہیں ۔ میں نے بار بار کہا ہے اور اب ایک بار پھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان اور اس کے ہمسایوں کی گول میز کانفرنس بُلائیں ۔ سیکورٹی کونسل کے تمام ممالک کے بچے افغانستان میں مرے ہیں وہ گارنٹر ہو اور افغانستان سے اپنے خدشات وتحفظات کے بارے میں پوچھیں اور جو بھی غلط کار ہو اس کا ہاتھ پکڑ اجائے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات