صوبائی وزیر کھیل کی شہزاد بٹ کو یورپین سپیشل سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

اتوار 19 اکتوبر 2025 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نےکہا ہے کہ شہزاد بٹ نے پاکستان کا پرچم سربلند کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہزاد بٹ کویورپین سپیشل سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی خصوصی کھلاڑیوں کے عزم و حوصلے کی روشن مثال ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان کے خصوصی کھلاڑی شہزاد بٹ نے یورپین سپیشل سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں شہزاد بٹ نے انگلینڈ کے کھلاڑی ڈیو بولٹن کو 3-1 سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہے اور سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ خصوصی کھلاڑی ہمارے فخر ہیں، حکومت پنجاب ان کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی۔

ہم خصوصی کھلاڑیوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کر سکیں۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں خصوصی افراد کی کامیابیاں معاشرے کے لیے حوصلہ افزا مثال ہیں۔ پنجاب حکومت خصوصی افراد کی فلاح، تربیت اور باوقار نمائندگی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔