معیشت مثبت سمت میں گامزن ،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام اور اسٹرکچرل ریفامرز پر عملدرآمد کر رہا ہے.سینیٹر محمد اورنگزیب
آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوگی، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے لہذا ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے، بچوں کی افزائش میں پلاننگ کی ضرورت ہے‘ پاکستان میں تقریبا 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، کچی آبادیاں بھی مسائل کا باعث بنتی ہیں، کچی آبادیوں کا کوئی ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا. وزیر خزانہ کا پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم
پیر 17 نومبر 2025
15:14
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزا نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے، آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آبادی اور کلائمیٹ چینج جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ جی ڈی پی گروتھ آبادی کی 2.5 فیصد کی ضروریات سے کم ہے، 2.55 فیصد آبادی کی گروتھ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے، پاکستان میں تقریبا 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے اضلاع میں زیادہ متاثرہ لوگ شامل ہیں، ہمیں فوری طور پر 2.55 فیصد آبادی کی گروتھ میں کمی لانا ہوگی، دیہی علاقوں کے لوگوں نے شہروں میں کچی آبادی قائم کی ہوئی ہیں، کچی آبادیوں میں صاف پانی، صحت، چائلڈ اسٹنٹنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے. محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بچوں کی افزائش میں پلاننگ کی ضرورت ہے، آبادی اور کلائمیٹ چینج کے مسائل کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے، ماحول دوست معیشت کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے، کچی آبادیاں بھی مسائل کا باعث بنتی ہیں، کچی آبادیوں کا کوئی ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا، ترقی کی رفتاربڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے، کلائمیٹ چینج کے باعث سیلاب، خشک سالی جیسی آفات کا سامنا ہے. وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام اور اسٹرکچرل ریفامرز پر عملدرآمد کر رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے.
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں 20 فیصد ایتھنول کی ملاوٹ والے ایندھن پر تنازع شدت اختیار کر گیا
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کیخلاف ایف آئی آر میں متعدد سنگین دفعات شامل ہونے کا انکشاف
-
عمران خان نے پی ٹی آئی میں جو بزدار ماڈل لگایا ہے اس کا بہت نقصان ہوا، فواد چوہدری
-
دولت کے لالچ میں حقیقی بچوں نے باپ کو پاگل خانے بھجوادیا، لے پالک بیٹا بازیابی کیلئے عدالت پہنچ گیا
-
امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، دوطرفہ حملے دوسرے دن میں داخل
-
سندھ اور پنجاب کے اراکین اسمبلی کو ملنے والی مراعات کی تفصیل بھی سامنے آگئی
-
ہم بد زبانی کا جواب بد زبانی سے نہیں، عملی اقدام سے دیتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
-
امریکہ ایران جنگ میں شدت؛ امریکی افواج کا 90 ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
-
جنرل اسمبلی: کیوبا پر امریکی پابندیوں پر بحث کی قرارداد منظور
-
نوجوانوں کی اکثریت شادی کی خواہشمند لیکن مالی حالات رکاوٹ، رپورٹ
-
مہاجرین اور امدادی کارکنوں کو نفرت اور غلط معلومات سے خطرہ
-
مصنوعی ذہانت سے فائدہ سب اٹھائیں گے یا صرف چند دولتمند؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.