کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے،پنجاب میں ڈیڑھ سال میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، صوبے کے ہر شہر میں جدید ہسپتال بنائیں گے، الیکٹرک بس میں طلبہ کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، میٹرو ہویا الیکٹرک بسیں، مسلم لیگ (ن) کا عوام کیلئے تحفہ ہے،الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی پرقابوپانے میں معاون ثابت ہوں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا خطاب
بدھ 19 نومبر 2025 18:00
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، پنجاب میں بسنے والا ہر شہری ان کے لیے برابر ہے۔
راولپنڈی میں ستھرا پنجاب کے ورکرز ہر علاقے کو صاف کر رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مری میں جتنے کام ہوئے شریف برادران نے کیے، (ن )لیگ آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتا ہے، ن لیگ کو جب ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کی طرف جانے لگتا ہے، کوئی شہر ایسا نہیں جہاں سڑکوں کا جال نہ بچھا ہو۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا جال ہے تو یہ بسیں چل رہی ہیں، الیکٹرک بسیں ماحول آلودہ نہیں کریں گی اور کرایہ صرف 20 روپے ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین اور خصوصی افراد کیلئے الیکٹرک بس میں سفر فری ہے، الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، تھل ایکسپریس وے بنانے جارہے ہیں۔اٴْنہوںنے کہاکہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ایک وقت تھا جب کینسر کے مریضوں کیلیے مفت دوا بند کردی گئی تھی، اب کینسر، ہیپاٹائٹس اور شوگر کے مریضوں کو گھر پر 2، 2 ماہ کی دوا مل رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن سمیت پنجاب بھر میں پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچائیں گے، پنجاب میں کئی سال میں پہلی بار اسموگ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ کی ٹیم پورا پنجاب صاف کر رہی ہے، گائوں میں بھی شہروں جیسی سہولتیں فراہم کریں گے، پنجاب پاکستان کی فوڈ باسکٹ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں چار ماہ میں جرائم میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے، اب لوگ ہتھیار اٹھاتے ہوئے ڈرتے ہیں، خواتین کی ہراسانی کی روک تھام کیلئے نیا نظام لارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.