پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے. ندیم افضل چن
اب سیاستدان کم ازکم یہ الزام نہیں لگا سکتے کہ جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا، پہلی بار احتساب کا عمل خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، یہ فیلڈمارشل عاصم منیر ہی کرسکتے تھے. پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات گفتگو
میاں محمد ندیم
بدھ 17 دسمبر 2025
15:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ گٹھ جوڑ میں شامل دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیئے اور فیض حمید کو سزا اچھی روایت ہے آنے والوں کے لئے بھی یہ سبق ہے جتنا شفافیت سے کریں گے اتنا بہتر ہوگا، مثال کے طور پر مجھے یاد ہے کہ بریگیڈیئر عادل پنجاب کے سیکرٹری کمانڈر تھے، اسی طرح بریگیڈیئر مظفر رانجھا بھی رہے ہیں، یہ 2013 کے انتخابات کی انجینئرنگ میں ملوث رہے،جسٹس ثاقب نثار اور افتخار چوہدری ، یا الیکشن کمیشن کے لوگ ہوں، ان سب کا شفاف احتساب ہونا چاہئے.
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مداخلت تو بالکل رہی ہے، موجودہ فوجی لیڈرشپ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ پہلی بار اتنی اہم سیٹ کے افسر کو سزا دی اور احتساب کی مثال قائم کی ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے احتساب موجودہ آرمی چیف عاصم منیر ہی کرسکتے ہیں اور کوئی نہیں کرسکتا احتساب کا ہونا ریاست، جمہوریت اور ریاستی اداروں کے لئے اچھی بات ہے اب سیاستدان کم ازکم یہ الزام نہیں لگا سکتے کہ جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا. ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے اور سیاسی لوگ جب فیصلہ کریں گے تو چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد قوم اکٹھی ہوئی جو تقسیم نہیں ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی اور نون لیگ کی لڑائی میں قوم تقسیم ہو رہی ہے. انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ جس صوبے پر اتفاق ہے پہلے وہ بنا لیں اور نئے صوبے بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی تمام اکائیوں میں ریلیشن آئیڈیل نہیں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)پشاورکے بچوں نے پوری قوم کو اکٹھا کیا تھا.مزید اہم خبریں
-
ہمیں اگر فارم47 کا کہتے ہو، تو صدر نے جو ووٹ لیے ہیں وہ کس فارم کے تھے؟
-
شہید فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مولانا فضل الرحمان کی بات ناقابل فہم ہے
-
الیکشن کمیشن کا کام ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں بلکہ عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے
-
فیصل آباد سنٹرل جیل کے قیدی کا ہسپتال میں انتقال
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد چند پیسوں کی کمی کا تحفہ
-
اوگرا کا عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم
-
رحیم یارخان: غیرت کے نام پر بہن کا قتل، حادثہ قرار دینے کی کوشش ناکام، باپ بیٹا گرفتار
-
پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی مد میں جرمانوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی الوداعی ملاقات
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے حلقہ بندی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں بلڈ بینک کے مکمل طور پر فعال ہونے کا اعلان
-
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ریلوے تعاون کا نیا باب، علاقائی روابط، سرمایہ کاری اور جدید کاری کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.