بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے 85 فیصد سے زائد کتب لاہور سے کوئٹہ پہنچا دیں
رواں سال میں ایک کروڑ 15 لاکھ درسی کتابیں محض 88 کروڑ 31 لاکھ روپے میں تیار کی گئیں، گلاب خلجی
بدھ 28 جنوری 2026 22:11
(جاری ہے)
چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے تعلیمی سال 2026 کے درسی کتب کے منعقدہ جائز اجلاس کے کرتے کہا اجلاس میں بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسران نے شرکت کی ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے کہا کہا گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نہ صرف درسی کتب کی اشاعت کی لاگت میں نمایاں کمی کی بلکہ 1977ء کی دہائی کے پرانے نصاب کو مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نیا نصاب متعارف کروایا۔
یہ کامیابی بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسران اور عملے کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔محکمہ کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی سال 2023-24 میں 92 لاکھ 54 ہزار 625 درسی کتابیں 2 ارب 12 کروڑ 46 لاکھ روپے کی لاگت سے شائع کی گئیں، جبکہ 2024-25میں 93 لاکھ 9 ہزار کتابوں کی اشاعت پر 1 ارب 8 کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس کے برعکس2025-26 میں ایک کروڑ 15 لاکھ درسی کتابیں محض 88 کروڑ 31 لاکھ روپے میں تیار کی گئیں، جو غیر معمولی بچت کی عکاس ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کتابوں کی اشاعت 0.65 پیسہ فی صفحہ کے حساب سے ممکن بنائی گئی، جو ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ترین لاگت ہے۔ مثال کے طور پر خیبر پختونخوا میں یہی لاگت 0.79 پیسہ فی صفحہ رہی۔اسکول ڈائریکٹوریٹ کے مطابق رواں تعلیمی سال کے لیے ایک کروڑ 15 لاکھ کتابوں کی ڈیمانڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 لاکھ زیادہ ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ صوبائی حکومت کی جانب سے تقریباً 4 ہزار بند اسکولوں کی بحالی اور 10 ہزار سے زائد نئے اساتذہ کی بھرتی ہے۔نیشنل کریکلم آف پاکستان 2022-23 کے تحت پرائمری سے انٹرمیڈیٹ سطح تک نئے نصاب کے مطابق درسی کتب تیار کر لی گئی ہیں۔ نصاب میں ناظرہ و ترجمہ قرآن، کمپیوٹر ایجوکیشن اور سپلیمنٹری لرننگ مٹیریل جیسے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، صحت و جسمانی تعلیم، شہریت اور اخلاقیات کو شامل کیا گیا ہے۔تمام درسی کتب کو ایس او پیز کے مطابق انٹرنل اور پروونشل ریویو کمیٹیوں کے ذریعے جانچا گیا، جبکہ سیکرٹری تعلیم کی ہدایت پر اضافی دو سطحی جائزہ بھی لیا گیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس انگلش میڈیم کتب کو ترجیحی بنیادوں پر شائع کیا جائے گا، جبکہ معیار میں مزید بہتری کے لیے بکس بورڈ کے بجائے بلیچ کارڈ پیپر استعمال کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ غیر ضروری مواد کو کم کرکے نصاب کو اس انداز میں مرتب کیا گیا ہے کہ اساتذہ اور طلبہ سالانہ کورس بروقت مکمل کر سکیں اور طلبہ پر اضافی تعلیمی بوجھ نہ پڑے۔ شفاف ٹینڈرنگ، کم لاگت اور بہتر معیار پر مبنی اس ماڈل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے۔مزید قومی خبریں
-
ایک اور سائبر حملہ، بھارتی چینل پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد نشر
-
آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کیلئے 14ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش غیرقانونی و یکطرفہ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
-
دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظور
-
گورنر خیبرپختونخوا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے ایران روانہ
-
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا قرعہ اندازی کے ذریعے ہرسال اپنے ملازمین کو حج پر بھجوانا شاندار اقدام ہے ‘شافع حسین
-
مستقبل قریب میں آرٹیفشل انٹیلی جنس بڑے فیصلوں، دفاعی حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کی سمت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کریگی ‘ ملک احمد خاں
-
راولپنڈی، 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
-
جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال اور پیشہ ورانہ اندازِ کار سی پی ایل سی کو ایک مثالی ادارہ بناتا ہے،گورنر سندھ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس: پانچ ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
قومی پیغامِ امن کمیٹی مذہبی رواداری،بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.