جماعت اہل سنت کے رہنماوں کا پیر خالدسلطان قادری کی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعرات 29 جنوری 2026 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2026ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیرصاحبزادہ پروفیسرسید مظہر سعید کاظمی ،شیخ الحدیث علامہ سیدارشدسعید کاظمی ،سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ،مرکزی رہنماجماعت اہل سنت پاکستان سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب،جماعت اہل سنت سندھ کے امیرمولانا سیدسردارعلی شاہ اورچیف آرگنائز سندھ مولاناسیدڈاکٹرعبدالوہاب اکرم قادری،دربارسلطانی کے سجادہ نشین صوفی کمال میاں سلطانی نے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر محمدخالدسلطان قادری کی والدہ کے وصال پر تعزیت کا اظہارکیا مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اوراہل خانہ کے لئے صبر جمیل پر اجرعظیم کی دعاکی ۔