جمعیت علما اسلام سندھ کا8 فروری کو کراچی میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان
احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علما اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو خطاب کریں گے
منگل 3 فروری 2026 19:30
(جاری ہے)
اجلاس سے مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانا عمر صادق سمیت تمام اضلاع کے امرا و نظما نے بھی خطاب کیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ گل پلازہ سانحہ سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، جس میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور اربوں روپے کے نقصانات کے باوجود ذمہ داران کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے کمشنر کراچی کی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ سانحے کے ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر کٹہرے میں لایا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بجلی و گیس کے مصنوعی بحران، بے قابو مہنگائی اور بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ 2024 کے انتخابات میں منظم دھاندلی کے ذریعے عوامی رائے کی بے توقیری کی گئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو ہونے والا احتجاج عوامی حقوق کے تحفظ، ووٹ کے حق کی بے توقیری اور حکومتی نااہلی کے خلاف بھرپور آواز ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام 8 فروری کو سہ پہر 3 بجے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم سمیت سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.