ْسینیٹ قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز نے تارکین وطن کیلئے جاری منصوبوں پر بریفنگ طلب کرلی
بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو مفت سافٹ سکلز سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں،اسلام آباد اور پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کے لئے عدالتوں کا قیام ہوچکا ہے، اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اوورسیز پاکستانیز کا پاکستان میں بیماری کی صورت میں مفت علاج ہوگا،ای او بی آئی کم از کم پنشن 11,500،زیادہ سے زیادہ پنشن 32ہزار روپے فراہم کر رہا ہے ،کمیٹی کو بریفنگ
پیر 9 فروری 2026 20:35
(جاری ہے)
پیر کو ضمیر حسین گھمرو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران اراکین نے پوچھا کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو سافٹ اسکلز دینے کا مقصد اور فائدہ کیا ہی جس پر اوورسیز پاکستانیز فانڈیشن کے حکام نے بتایا یورپی یونین کے تمام ممالک میں سافٹ سکلز کا سرٹیفکیٹ تسلیم کیا جاتا ہے، سافٹ سکلز سرٹیفکیٹ پانچ روز کی فزیکل اور آن لائن ٹریننگ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ہم مفت سافٹ سکلز سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں، 4لاکھ 8ہزار افراد زیر تعلیم ہیں، اس پروگرام پر 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے،او پی ایف حکام نے بتایا سالانہ ساڑھے 7لاکھ افراد بیرون ملک ملازمت کے لئے جاتے ہیں، 1971سے اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ افراد بیرون ملک گئے ،اگر ایک شہری کو دو یا تین بار پروٹیکٹر جاری ہوا تو اسے بھی شامل کیا جاتا ہے، حکام نے بتایا اسلام آباد اور پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کے لئے عدالتوں کا قیام ہوچکا ہے۔اوورسیز پاکستانیز کا پاکستان میں بیماری کی صورت میں مفت علاج ہوگا،اوورسیز پاکستانیز کو سیکیورٹی،رینٹ کار اور ہوٹلوں میں 50فیصد تک ڈسکائونٹ دیتے ہیں، حکام کے مطابق ہر سال اوورسیز پاکستانیز کا کنونشن پاکستان میں ہوگا ،کمیٹی رکن شہادت اعوان نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہاسنگ سوسائٹی کی سکیم سندھ، بلوچستان اور کے پی میں نہیں، اسلام آباد اور لاہور میں بھی ہاسنگ اسکیمیں زیر التوا ہیں، کمیٹی نے تارکین وطن کیلئے جاری منصوبوں پر آئندہ اجلاس میں بریفنگ طلب کرلی۔حکام نے امیگریشن کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالتے ہوبے تایا کہ مالی سال 2025-26ء میں زرمبادلہ 42.5بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات، عمان اور ملائیشیا کی جانب سے غیر اعلانیہ پابندیاں ویزے میں مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد امین نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای او بی آئی کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1976 میں قائم کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ای او بی آئی اس وقت کم از کم پنشن 11,500اور زیادہ سے زیادہ پنشن 32ہزار روپے فراہم کر رہا ہے جو قابل بیمہ ملازمت اور ریٹائرمنٹ کے وقت ملازم کی عمر پر منحصر ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 31جولائی 2025ء تک ای او بی آئی کا کل سرمایہ کاری پورٹ فولیو 643.59ارب روپے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ای او بی آئی کی رئیل اسٹیٹ، سرکاری سکیورٹیز اور ایکویٹی میں سرمایہ کاری ہے اور عمارتوں اور جائیدادوں میں بہت سی سرمایہ کاری بہت پہلے کی گئی تھی۔ سرمایہ کاری کے فیصلے بورڈ آف ٹرسٹیز کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ای او بی آئی میں 432,000نئے افراد کا اضافہ کیا گیا جبکہ 48,000نئے پنشنرز رجسٹرڈ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح 2024-25میں ای او بی آئی کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔گزشتہ سال 2024-25میں ای او بی آئی کی کل آمدن 159.66ارب روپے تھی جو 2023-24ء کی127.79ارب روپے کے مقابلے میں 24.93ارب روپے زیادہ رہی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف بڑی لیڈ حاصل کرنے کا موقع گنوا دیا
-
اذان، عبداللہ نے ڈیبیو پر سنچری پلس پارٹنرشپ کے ساتھ منفرد سنگ میل عبور کیا
-
اذان اویس نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو انضمام یا محمد یوسف کے پاس بھی نہیں
-
بنیان المرصوص صرف آپریشن نہیں پاکستانی قوم کی غیرت اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی: شاہد آفریدی
-
مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
-
محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں وسیم اکرم اور وقار یونس سے بہتر اوسط کے مالک پاکستانی فاسٹ بائولر بن گئے
-
بابر اعظم کی اپ ڈیٹ ڈاکٹرز ہی بتائیں گے مجھے تو ٹھیک لگ رہا تھا، امام الحق
-
ڈھاکا ٹیسٹ : بنگلا دیش کیخلاف مضبوط آغاز کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی
-
پاکستان کے محمد شعیب نے میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں جگہ بنالی
-
عثمان خواجہ نے پی ایس ایل 11 کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں کے نام بتا دیے، افتخاربھی شامل
-
ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن ، پاکستان نے ایک وکٹ پر179 رنزبنالیے
-
پاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء کپتان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.