ْبلوچستان اسمبلی میں صوبائی و قومی اسمبلی نشستوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور
بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65سے بڑھا کر 85، قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں 20سے بڑھا کر 28کی جائیں،قرارداد اسمبلی میں سرکاری ہسپتالوں کو ادویات کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس حکومتی یقین دہانی کے بعد نمٹا دیا گیا
جمعہ 20 فروری 2026 21:20
(جاری ہے)
جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کا بیشتر حصہ گزر چکا ہے مگر تا حال روا مالی سال کی ادویات سرکاری ہسپتالوں کو فرام نہیں کی جا سکی ہیں جس کی بنا پر مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے لہٰذا اب تک ادویات نہ پہنچنے کی کیا وجوہات ہے تفصیل فراہم کی جائیتوجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی سطح پر ادویات فراہم کرتی ہے اگر ادویات کی کمی ہو جائے تو 10 فیصد ادویات لوکل مارکیٹ سے بھی خریدی جا سکتی ہے جون 2026 تک محکمہ صحت میں ادویات کا ریکارڈ ڈیجٹلائز کر دیا جائے گا ہمارے تمام ویئر ہاؤس ادویات سے بھرے ہوئے ہیں جس پر مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ ان کے حلقے میں بی ایچ یو میں اب تک 26 لاکھ میں سے صرف ایک لاکھ روپے کی ہے ادویات دی گئی ہے بیوروکریسی تمام مسائل کی جڑ ہے ان پر 600 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن نتائج صفر ہے اور عوام کو ریلیف نہیں مل رہا توجہ دلاؤ نوٹس کو نمٹا دیا گیا اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر گاہ کے بلوچستان جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا اور وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن مسائل کی وجہ سے متاثرہ اور پسماندہ ہے علاوہ ازیں 44 فیصد کل رقبے کا حل صرف جنگ نہیں بلکہ اس کی اصل نمائندگی ہے اور نمائندگی بڑھانے سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ کثیر ابادی اور وسیع رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 85 اور کو بھی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں 20 سے بڑھا کر 28 کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائیں تاکہ بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے قرارداد کی موضونیت پر بات کرتے ہوئے محرک اصغر علی ترین نے کہا 27 ویں ترمیم جب پیش ہو رہی تھی اس وقت کہا گیا کہ بلوچستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھائی جائیں گی اگر بلوچستان کے لیے مخصوص قانون سازی بھی کرنی پڑے تب بھی کی جائے انہوں نے کہا کہ مرکز میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں دونوں جماعتوں کی بلوچستان میں بھی حکومت ہے وزیراعلیٰ حکومت ارکان کے پاس اس سے بہتر موقع کوئی نہیں ہوگا کہ وہ اپنی قیادت کے سامنے بلوچستان کی نشستوں کے اضافے کے معاملے کو اٹھائیں اس موقع پر اسپیکر نے تجویز دی کہ اصغر ترین ایوان کو بتائیں کہ ائین اور الیکشن ایکٹ کے تحت کس طریقے سے نشستوں کو بڑھایا جا سکتا ہے اور اسے قرارداد میں بھی شامل کیا جانا چاہیے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو کو بھی اسمبلی میں صرف 20 نشستیں ملتی ہے ہمارے ارکان کا قومی سطح پر حکومت سازی کے کردار نہیں رہتا ماضی میں بھی صوبے کو اس طرح سے توجہ نہیں ملی جیسے ملنی چاہیے تھی بلوچستان کے حالات خراب ہیں اس میں ضرور بیرونی طاقتیں بھی ملوث ہیں اور ہماری سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کی صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے لیے ائین میں ترمیم کر کے خصوصی رعایت بھی دینی پڑے تو بھی یہ کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی بلوچستان میں نمائندگی بڑھے گی تو وہ صوبے کو زیادہ توجہ دیں گے قومی اسمبلی میں ہماری نشستیں 40 ہونی چاہیے قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری نے کہا جب ائین میں ترمیم کر کے تاحیات استثنا اور کم عمری کی شادی کے بل پاس ہو سکتے ہیں تو بلوچستان کے لیے بھی قانون سازی ہونی چاہیے رقبے کو بھی ابادی کے ساتھ شمار کیا جانا چاہیے ہماری ابادی پہلے ہی مردم شماری میں کم کی گئی قرارداد پر عمل درامد کو بھی یقینی بنانا چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ وہ مضبوط دلائل کے ساتھ وفاقی حکومت سے رجوع کرے بلوچستان میں نشستوں کی تعداد کم ہے نصیر اباد میں چھ لاکھ کی ابادی پر کوئی رکن قومی اسمبلی نہیں نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ 2017 پہ بھی ایسی قرارداد منظور ہوئی تھی بعد ازاں سینٹ نے بھی ایک قرارداد منظور کی تھی جب فاٹا کو خصوصی رعایت دی جا سکتی ہے تو بلوچستان کو بھی رعایت ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کو سیاسی طور پر انگیج کرنے کی ضرورت ہے بیانات اور سخت گیر موقف سے کچھ نہیں ہوگا سیاسی بیانیہ اہم ہے سیٹیں بڑھا کر ازادانہ انتخابات کروائے جائیں تاکہ عوام کو نمائندگی حاصل ہو عوامی نیشنل پارٹی کے رکن انجینیئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ماضی میں بھی جو قرارداد لائی گئی اس میں ہر ضلعے کے لیے ایک نشست رکھنے کی تجویز دی گئی تھی صوبے میں رقبے پسماندگی عدم ترقی غربت کو بھی مد نظر رکھا جائے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے وزیراعلیٰ کو تجویز دی ہے کہ ڈویڑن اور ڈسٹرکٹ بھی بڑھائیں تاکہ امن و امان اور انتظامیہ امور بہتر ہو سکے نیشنل پارٹی کے رکن خیر جان بلوچ نے کہا بلوچستان ایک اہم اکائی ہے اس کو نظر انداز نہ کیا جائے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون بلوچستان کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے قرارداد پر عمل درامد کو یقینی بنائیں ادھے پاکستان کو نظر انداز کر کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا سکتے پارلیمانی سیکرٹری میر زرین وکسی نے کہا کہ کراچی اور لاہور کی نشستیں بلوچستان سے زیادہ ہیں یہ اہم مسئلہ ہے بلوچستان کو قومی اسمبلی میں سیاسی نمائندگی حاصل نہیں ہے صوبائی وزیر ریونیو میر اسم خرد گیلو نے کہا کہ ایک ایک حلقہ کئی کئی سو کلومیٹر پر محیط ہے جس سے عوام کے کام نہیں ہوتے بعد ازاں اے ون نے قرارداد کو پورے ایوان کی مشترکہ قرارداد کے طور پر منظور کر لیا اور اسمبلی کا اجلاس پیر کی سپہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے پی ٹی آئی میں جو بزدار ماڈل لگایا ہے اس کا بہت نقصان ہوا، فواد چوہدری
-
دولت کے لالچ میں حقیقی بچوں نے باپ کو پاگل خانے بھجوادیا، لے پالک بیٹا بازیابی کیلئے عدالت پہنچ گیا
-
امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، دوطرفہ حملے دوسرے دن میں داخل
-
سندھ اور پنجاب کے اراکین اسمبلی کو ملنے والی مراعات کی تفصیل بھی سامنے آگئی
-
ہم بد زبانی کا جواب بد زبانی سے نہیں، عملی اقدام سے دیتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
-
امریکہ ایران جنگ میں شدت؛ امریکی افواج کا 90 ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
-
جنرل اسمبلی: کیوبا پر امریکی پابندیوں پر بحث کی قرارداد منظور
-
نوجوانوں کی اکثریت شادی کی خواہشمند لیکن مالی حالات رکاوٹ، رپورٹ
-
مہاجرین اور امدادی کارکنوں کو نفرت اور غلط معلومات سے خطرہ
-
مصنوعی ذہانت سے فائدہ سب اٹھائیں گے یا صرف چند دولتمند؟
-
ترقی پر عالمی تعاون نے بدلی زندگیاں لیکن رفتار ہے سست، رپورٹ
-
منت مُرادوں اور دعاؤں کے بعد بیٹا ملا، ظالم پڑوسی نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.