پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت نے دشمن کو پسپاہونے پرمجبورکردیا ہے،چودھری جعفراقبال

ہفتہ 28 فروری 2026 17:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2026ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما و سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی و سینیٹر چودھری محمد جعفراقبال اورسنیئر رہنما ورکن صوبائی اسمبلی عشرت اشرف نے " آپریشن غصب للحق" کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت نے دشمن کو پسپاہونے پرمجبورکردیا ہے، قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد اورملکی دفاع کیلئے پرعزم ہے، دہشتگرد عناصر بھارت کی ایماء پر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کررہے ہیں جس میں بے گناہ پاکستانی شہید ہو رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی پاکستان کا حق ہے، اب جس ملک سے بھی دہشت گردی کی صورت میں جارحیت ہوگی اس کامنہ توڑ جواب دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی اور اب افغانستان کا بھی یہی حال ہے،پاکستان نے آخری حد تک صبر وتحمل کامظاہرہ کیا، کابل رجیم کی غلط حکمت عملی نے پاکستان جوابی کارروائی پر مجبور کیا،اب ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی بھی دور ہوگئی ہے،حملہ آور جتنی تیزی سے آئے تھے ،اُن کی واپسی بھی اُسی رفتار سے ہوئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے پاک فوج کی جانب سے خوارج اور ان کے ہینڈلرز کو فی الفور اور مہلت جوابی وار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں وطن عزیز کے بہادر سپوت ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان ایک امن پسندملک ہے جوقومی سلامتی ،خودمختاری ،دفاع اوراپنی علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہم اپنا دفاع کرنابخوبی جانتے ہیں، پاکستان کی خلاف جنگ کی گیڈر بھبھکیاں دینے والے مئی 2025ء کو یادرکھیں،پاکستان دشمن قوتوں کو انشاء اللہ ہر محاذ پر شکست کاسامنا کرناپڑیگا۔