دائود چورنگی ملیر کے قریب کے ٹی سی بس ڈپو میں واقع پچاس سالہ قدیم جامع مسجد مفتی محمود کی تعمیرِ نو کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
جمعہ 13 مارچ 2026 20:10
(جاری ہے)
کمیٹی نے مختلف اوقات میں کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر اور بی آر ٹی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل مذاکرات کیے، جن کے نتیجے میں اس امر پر اتفاق ہوگیا کہ شہید جامع مسجد مفتی محمود کو اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جہاں اسے مسمار کیا گیا تھا۔
اسی فیصلے کی روشنی میں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے مسجد کی تعمیرِ نو کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ مساجد و مدارس کی آزادی و حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام مساجد و مدارس کی پشت بان ہے۔ مساجد و مدارس کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔ مدارس و مساجد معاشرے کیلئے آکسیجن کا کام کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ملیر ٹاون کے امیر مولانا مختار احمد، ابراہیم حیدری ٹاون کے امیر مولانا نورالرحیم رحمانی، یوسی داود چورنگی کے امیر مفتی سمیع الحق قاسمی، مولانا محمد طارق شامزئی، مہتمم جامعہ رحیمیہ مولانا گل رحیم، قاری اسماعیل چترالی سمیت علما کرام، ذمہ داران اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ رہنماوں نے اس پیش رفت کو افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلے کے خوشگوار حل کی مثال قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسجد کی تعمیر جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گی۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.