Live Updates

ایران کا اسرائیل پر میزائلوں کا سب سے بڑا حملہ، تل ابیب اور القدس میں سائرن بج اٹھے

شمال مغربی تہران کے علاقے 22 میں پاسداران انقلاب کی فضائیہ کو نشانہ بنایا گیا،عرب میڈیا

جمعرات 2 اپریل 2026 11:05

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2026ء) ایران نے لبنان سے حزب اللہ کے ساتھ مل کر اسرائیل پر مشترکہ بمباری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران نے مشرق وسطی میں جنگ کے 33ویں دن اسرائیل کی طرف گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران میزائلوں کی سب سے بڑی کھیپ داغی ہے۔ انہوں نے شمالی، وسطی اور جنوبی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی ذریعے نے بتایا کہ تل ابیب کی طرف دو اور حیفہ کی طرف ایک تیسرا میزائل داغے جانے کا پتہ چلا ہے۔ مقامی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لبنان سے ہونے والے میزائل حملے کے نتیجے میں کریات شمونہ میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔تہران پر وسیع فضائی حملے دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ فضائیہ مختلف محاذوں سے لاحق خطرات کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

فوج نے تہران کے وسط میں بڑے پیمانے پر حملوں کی لہر شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضائیہ نے کچھ دیر قبل تہران کے قلب میں ایرانی حکومت کے درجنوں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے وسیع حملے شروع کیے ہیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اصفہان کے علاقے شاہین شہر میں دھماکے سنے گئے۔ فرانس پریس کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا کہ مغربی تہران میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

عینی شاہدین نے فضائی حملوں کے نتیجے میں سیاہ دھوئیں کے گہرے بادلوں کی موجودگی کی تصدیق کی۔ تہران میں ہائی وے جلفا سٹریٹ پر بھی فضائی بمباری ریکارڈ کی گئی۔ بمباری میں دارالحکومت کے شمال مغرب میں ریجن 22 میں پاسداران انقلاب کی فضائیہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں تہران کے علاقے چنگار میں پاسداران انقلاب کی ہیلی کاپٹر فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فضائی دفاع نے ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیا جس کی گونج مقامی میڈیا کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق تک سنی گئی۔ جنگ روکنے کی کوششیں میدانی صورتحال میں یہ تبدیلیاں جنگ روکنے کی سیاسی کوششوں کے ساتھ سامنے آئی ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایرانی نظام کے نئے سربراہ نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات