مرحومہ ماروی خورشید ملک کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ اجتماعی دعائیہ تقریب میں شگفتہ نورین کاظمی کی خصوصی شرکت

پیر 6 اپریل 2026 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2026ء) مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر سیدہ شگفتہ نورین کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مرحومہ ماروی خورشید ملک کے ایصال ثواب کے لیے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں منعقدہ اجتماعی دعائیہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ سینیٹر محمد اعظم سواتی سینٹر ذیشان خانزادہ سینٹر شہادت اعوان، سینیٹر فلک ناز، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سینیٹر فوزیہ ارشد،سینیٹر فیصل جاوید رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، سید خورشید شاہ، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر عبد العلیم خان، سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ سابق وزیر نذر محمد گوندل، سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان سمیت اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، معروف سینئر صحافی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیدہ شگفتہ نورین کاظمی نے سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات کی ان کی صاحبزادی کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا سیدہ شگفتہ نورین کاظمی نے کہا اجتماعی دعائیں اور تعزیت کا اظہار نہ صرف غمزدہ خاندان کے لیے تسلی و حوصلے کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ معاشرتی یکجہتی اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتا ہے مرحومہ کے لیے کی جانے والی دعائیں ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل بخشش ومغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔