مولانا جان محمد عباسی مرحوم کی بیٹی انتقال کرگئیں، کاشف سعید شیخ ،اسداللہ بھٹو ودیگر کا اظہار تعزیت

پیر 6 اپریل 2026 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2026ء) سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا جان محمد عباسی مرحوم کی بیٹی، سابق میئر لاڑکانہ قربان علی عباسی کی ہمشیرہ اور سابق صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما)سندھ ڈاکٹر عبد القادر سومرو مرحوم کی اہلیہ علالت کے بعد لاڑکانہ میں انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ناظم عمومی محمد دین منسوری اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے دلی دکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔