ٹنڈو محمد خان،سینئر صحافی قاضی شمس بانبھ کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پی ایف یو جے نے احتجاجی ریلی نکالی

ہفتہ 11 اپریل 2026 22:19

ْٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2026ء) ٹنڈو محمد خان کے سینئر صحافی قاضی شمس بانبھ کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس یونٹ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے صدر غلام نبی کیریو، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس یونٹ کے صدر رمضان شورو، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری مظفر رند، غلام قادر شورو، عبدالحفیظ میمن، شعیب کیریو، اویس ملاح، ساحل ایاز، غلام مصطفی کاتیار، صحافی نور حسن باگرای، پیر بخش، عبدالقادر کوریجو، اکبر منگھار، شہری اتحاد کے صدر نور حسن کھوکر، سماجی رہنما زاہد جسکانی، سندھ نیشنل پارٹی کے دودو ہالیپوٹو، جسقم بشیر قریشی کے گلشیر کولاچی، جاوید ہالیپوٹو، جسقم کے پپو ذوالفقار بھرگڑی، رضا پرہیاڑ، قومی کارکن ذوہیب جمالی اور دیگر نے کہا کہ سینئر صحافی قاضی شمس کے گھر پر حملہ آزاد صحافت پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سینئر صحافی قاضی شمس کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائے۔