آزادکشمیرانتخابات،نواز شریف نے ٹکٹوں کے فیصلے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

جمعرات 16 اپریل 2026 21:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2026ء) آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے ٹکٹوں کے فیصلے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، 23رکنی پارلیمانی بورڈ میں نوازشریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار، احسن اقبال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق بھی بورڈ کا حصہ، آزاد کشمیر سے شاہ غلام قادر، فاروق حیدر، مشتاق منہاس، چودھری محمد سعید بھی بورڈ میں شامل ہیں۔