پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بیرسٹر ہالار منظور وسان کی سیاہ کاری کے الزام میں قتل کی جانے والی خاتون خالدہ چانڈیو کے ورثا سے ملاقات تعزیت بھی کی

جمعہ 17 اپریل 2026 20:05

ٹنڈومستی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2026ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بیرسٹر ہالار منظور وسان کی ٹنڈو مستی کے گائوں بٹو چانڈیو آمد، جہاں انہوں نے سیاہ کاری کے الزام میں بے دردی سے قتل کی جانے والی خاتون خالدہ چانڈیو کے ورثا سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر ہالار منظور وسان نے مرحومہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مالی مدد بھی فراہم کی۔